'مولوی صاحبان کہتے ہیں چاند کا دور بین سے نظر آنا شرعی نہیں، تو پھر عینک بھی تو عدسہ ہے'

03:59 PM, 1 Oct, 2019

نیا دور
وزیر سائنس چاند کی رویت کے معاملے پر رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں سے نالاں نظر آتے ہیں، انہوں نے اس حوالے سے ایک اور ٹویٹ داغ دی ہے۔

اپنے طنزیہ ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ رویت جلال کمیٹی نے ماہ رجب کا اعلان قمری کیلنڈر کے مطابق نہیں کیا اور کہا چاند نظر نہیں آیا، ان تصاویر میں گوادر اور پسنی کے آسمان پر چاند نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے، اب مولوی صاحبان کہتے ہیں دور بین سے نظر آنا شرعی نہیں تو پھر عینک بھی تو عدسہ ہے۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1179060118513750016?s=20

ملک میں ماہِ رمضان کے آغاز اور عید منانے کے لیے چاند دیکھنے کے تنازع کے حل کی غرض سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی  فواد چوہدری نے قمری کیلنڈر کی ویب سائٹ سرکاری طور پر لانچ کردی ہے۔


تاہم اس فیصلے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی سمیت پشاور کی غیر سرکاری مسجد قاسم علی خان کی کمیٹی ناخوش ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی جانب سے فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں