صحافی ارشد سلہری کو ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس، 49 صحافیوں کی لسٹ میں انکا نام بھی شامل تھا

07:44 PM, 1 Oct, 2020

نیا دور
ایف آئی اے کی جانب سے صحافی ارشد سلہری کو طلب کیا گیا ہے،ان پر پیکا قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
ارشد سلہری کے مطابق ایف آئی اے کا نوٹس انہیں یکم اکتوبر کو موصول ہوا، جبکہ اس نوٹس کے اوپر 30 ستمبر کی تاریخ موجود ہے جسکا مطلب ہے کہ انہیں تاریخ گزرنے کے ایک روز بعد نوٹس موصول ہوا۔

چند روز قبل نیا دور کے پروگرام خبر سے آگے میں بات کرتے ہوئے ارشد سہلری نے ایف آئی اے کی جانب سے موصول ہونے والی ایک کال کا بھی ذکر کیا جس میں انہیں بغیر سمن کے راولپنڈی ایف آئی اے کے آفس میں پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل خبر آئی تھی کے 49 صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کیخلاف ایف آئی اے نوٹس تیار کررہی ہے تاہم انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شریں مزاری نے اس خبر کو غلط قرار دیا تھا، اشد سہلری کا نام بھی 49 صحافیوں شامل تھا

صحافی ارشد سلہری کا تعلق مساوات پارٹی سے ہے اور یہ مزدوروں اور معذوروں کے مسائل پر لکھتےہیں، ارشد سلہری کی تحاریر نیا دور میڈیا پر بھی باقاعدگی سے شائع ہوتی ہیں۔

مزیدخبریں