عمران خان کے وارنٹ گرفتاری مریم نواز پریس کانفرنس | بنی گالہ پر چھاپہ | جنرل باجوہ امریکہ میں

07:37 PM, 1 Oct, 2022

نیا دور
موجودہ حکومت نہیں چاہتی کہ عمران خان پارلیمنٹ میں واپس آئیں بلکہ وہ چاہتی ہے کہ خان صاحب سڑکوں پر ہی پھریں۔ حکومت کی اسٹریٹیجی ہے کہ آہستہ آہستہ استحکام حاصل کرتے جائیں اور عمران خان کو پارلیمنٹ میں واپس نہ آنے دیا جائے، عامر غوری

عمران خان کے وارنٹ جاری ہونا اہم بات نہیں ہے، اہم بات ان وارنٹس پر عمران خان اور ان کے ساتھیوں کا ری ایکشن ہے۔ ان کے ری ایکشن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ڈر رہے ہیں کہ کہیں انہیں اس بار گرفتار نہ کر لیا جائے اور اس خوف کی وجہ ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بگڑتے ہوئے تعلقات ہیں، ضیغم خان

سائفر والی آڈیو لیکس والا سکینڈل اگر موجودہ حکومت سے متعلق ہوتا اور عمران خان اور ان کی پارٹی کے ہاتھ میں آیا ہوتا تو وہ اس پہ اب تک بہت زوردار بیانیہ بنا چکے ہوتے۔ موجودہ حکومت کو اتنا بڑا سکینڈل بھی اپنے حق میں استعمال کرنا نہیں آ رہا، نادیہ نقی
مزیدخبریں