مریم نواز اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں: راستے میں کارکنان کی بڑی تعداد امڈ آئی

06:38 AM, 1 Sep, 2020

نیا دور

شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت آج ہوگی جس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آج عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا اور اب وہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہہنچ چکی ہیں۔


ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق مریم نواز مری سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے روانہ ہوئیں جہاں بارہ کہو پہنچنے پرکارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا اور ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے۔

مریم نواز کی گاڑی ان کے شوہر محمد صفدر چلارہے تھے جب کہ گاڑی میں پرویز رشید بھی موجود تھے۔لیگی رہنما کا قافلہ اٹھال چوک بارہ کہو پہنچا تو کارکنان کے نعروں کا جواب دینے کے لیے مریم نواز خود گاڑی سے باہر آگئیں اور ہاتھ ہلاکر کارکنان کے نعروں کا جواب دیا۔


https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1300672051053813760

مریم نواز نے اس سے متعلق فوٹیجز ٹویٹ بھی کی ہیں اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کی ایک ٹویٹ کے جواب میں لکھا ''عظمی میں خود حیران ہو گئی۔ اتنی صبح اور اتنی بارش اور اتنا بڑا ہجوم ! اللّہ کا شکر اور لوگوں کی محبت''

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1300673879879360512

بارہ کہو سے مریم نواز کا قافلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے روانہ ہوگیا اس دوران کارکنان نے ان کی گاڑی کو گھیرے میں لیے رکھا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر موجود ہے جہاں پولیس اور لیگی کارکنان کے درمیان بدنظمی بھی ہوئی۔پولیس کی جانب سے احسن اقبال، امیر مقام اور راجہ ظفرالحق کو دھکے دیے گئے جب کہ پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو بھی احاطہ عدالت میں جانے سے روک دیا۔

مزیدخبریں