پی ٹی اے کے مطابق مذکورہ ایپلی کیشنز کے ذریعے غیر اخلاقی / غیر مہذب اور منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے، پی ٹی اے نے مذکورہ پلیٹ فارمز کی انتظامیہ کو ڈیٹنگ خدمات کو ختم کرنے اور براہ راست جاری مواد کو پاکستان کے مقامی قوانین کے مطابق ماڈریٹ کرنے کے لئے نوٹس جاری کئے۔ مجوزہ پلیٹ فارمز کی طرف سے مقررہ وقت میں جواب نہ ملنے کے باعث تھارٹی نے مذکورہ ایپلیکیشنز کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے پی ٹی اے پب جی گیم کو بند کرنے کی بھی کوشش کر چکی ہے۔ پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ کمپنیوں کی انتظامیہ کی جانب سے مناسب لائحہ عمل کے تحت غیر اخلاقی /غیر مہذب مواد کو مقامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے ماڈریٹ کرنے کی یقین دہانی کرائے جانے پر پی ٹی اے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتا ہے۔