اسٹیٹ بینک نے سیلاب کے عطیات پر پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

12:29 PM, 1 Sep, 2022

نیا دور
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے اس پروپیگنڈے کو مسترد کردیا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے وزیراعلیٰ ریلیف فنڈ کے لیے عطیات قبول کرنے میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے یہ وضاحت پارٹی کے ترجمان کے اس دعوے کے بعد سامنے آئی ہے کہ جب انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ صوبائی حکومت کے کھاتوں میں ٹرانزیکشنز نہیں ہورہی۔
ت
مزمل اسلم نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ "گزشتہ شام بیرون ملک کچھ دوستوں نے اطلاع دی ہے کہ ان کے کریڈٹ کارڈ سے عطیات کی ٹرانزیکشنز نہیں ہو رہی۔ متعلقہ کریڈٹ کارڈ کمپنیوں کے ساتھ معاملہ اٹھانے پر معلوم ہوا کہ حکومت پاکستان نے ان کا آپریشن بلاک کر دیا ہے۔"

اس کے جواب میں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے واضح کیا کہ ان اکاؤنٹس کے لیے سیلاب زدگان کیلئے عطیات قبول کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی ہے۔

ایس بی پی کے مطابق بینک تمام ممکنہ ذرائع سے سی ایم فلڈ ریلیف فنڈ کے عطیات جمع کررہے ہیں۔ عطیات دینے والے شکایت کی صورت میں متعلقہ بینک یا اسٹیٹ بینک سے رجوع کریں۔

دوسری جانب، متعلقہ بینکوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ ان اکاؤنٹس میں روزانہ کی بنیاد پر ٹرانزیکشن ہو رہی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بینکوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے بڑے اچھے مقصد میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ عطیہ دہندگان کو کسی بھی پریشانی کا سامنا ہے تو متعلقہ بینکوں میں اپنی شکایات درج کرائیں یا cpd.helpdesk@sbp.org.pk پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے رابطہ کریں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے 2 روز قبل ایک ٹیلی تھون کا انعقاد کیا تھا جس میں سیلاب زدگان کی امداد کی غرض سے فنڈز کا وعدہ کرنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی کال کرنے والوں کو براہ راست رسائی فراہم کی گئی تھی۔

مزیدخبریں