صوبہ سندھ میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جسے دیکھ کر انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کےضلع سجاول کے شہر میرپور بٹھورو میں مبینہ طور پر ایک ذہنی طور پر معذور شخص کے ہاتھ میں زہریلا سانپ دیا گیا۔ سانپ اس ذہنی طور پر معذور شخص کو ڈستا رہا۔ اس دوران وہاں تماشبینوں کی بھیڑ لگی رہی اور حیوان صفت یہ تمام لوگ صورتحال سے محظوظ ہوتے رہے۔ تاہم سانپ کے زہر نے اثر دیکھایا اور بلآخر وہ متاثرہ نوجوان موقع پر ہی تڑپ تڑپ کر مر گیا۔ افسوسناک امر یہ کہ کسی نے اسے ہسپتال پہنچایا نہ ہی سانپ سے بچایا۔ واقعے کی تفصیل سندھ کے صحافی امتیاز چانڈیو نے سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں اور اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واقعے کی تصاویر بھی ٹویٹ کی ہیں جب کہ سندھ حکومت سے اس واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
https://twitter.com/imtiazchandyo/status/1245444333827915781
واقعہ کے حوالے سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہےْ جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بحیثیت مجموعی ہمارے معاشرے کی بے حسی پر بھی سوال اٹھایا ہے۔