غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سگریٹ تیار کرنے والی برٹش امریکی تمباکو (بیٹ) نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ایسے پودوں کی مدد سے کرونا ویکسین تیار کر رہی ہے جن کے ذریعے تمباکو بنائے جاتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم ممکنہ طور پر رواں سال جون تک ویکسین تیار کر لیں گے، کامیاب تجربے کے بعد ہر ہفتے ویکسین کی لاکھوں کی مقدار میں تیاری کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ حکومتی ایجنسیز کی مدد سے ویکسین پر کام جاری ہے، جلد ’’کلینیکل ٹرائل‘‘ انسانوں پر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ ویکسین بیٹ کمپنی کا خصوصی صحت کا شعبہ تیار کر رہا ہے۔
قبل ازیں کمپنی نے ایبولا وائرس کی ویکسین بھی تیاری کی تھی۔ کمپنی کے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو پلانٹ میں ایسے اجزا پائے گئے جو کرونا وائرس سے بھی لڑسکتے ہیں۔
ڈیوڈ اوریلی نامی سائنس دان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنا ایک بڑا چیلنج ہے لیکن ہمیں امید ہے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تمباکو پلانٹ کی مدد سے ویکسین تیار کر لیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مذکورہ پودوں کو سگریٹ کی تیاری کے علاوہ متبادل کے طور پر ویکسین کی تیاری کا سوچا اور تحقیق کے بعد لائحہ عمل تیار کیا، امید ہے کامیاب ہوں گے۔