ابھی کچھ ہی عرصہ پہلے کی بات ہے انکا ایک ڈرامائی انداز کے بیک گراونڈ میوزک کے ساتھ خان صاحب پر میٹھی میٹھی تنقید کرتا کلپ منظر عام پر آیا تھا اب ایک بار پھر وہ وزیر اعظم کو بتا رہے ہیں کہ انکے فیصلوں میں استحکام نہیں ہے۔ تازہ ترین ویڈیو ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ خان صاحب آپ کے فیصلوں میں استحکام نہیں ہے۔ حفیظ شیخ کو اس وقت ہٹایا جاتا ہے جب وہ غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیئے سرمایہ کاروں سے زوم پر بات کررہے تھے۔ آپ انہیں چند دن پہلے استعفی نہ دینے پر منا رہے تھے۔ پھر حماد اظہر صاحب کو آپ نے عبوری وزیر خزانہ بنا دیا اور پھر اچانک خبر آئی کہ شوکت ترین کو انکی جگہ دی جائے گی۔ خان صاحب یہ بتا رہا ہے کہ آپ کے فیصلوں میں استحکام نہیں ہے۔
پھر کامران خان بھارت سے تجارت کے معاملے پر بننے والے تنازعہ جس میں کہ یہ معلوم ہوا کہ پہلے ای سی سی میں اسکی اجازت دی گئی اور پھر اسے مسترد کردیا گیا۔ اور مبینہ طور پر وزیر اعظم نے جب وزیر خزانہ سے استفسار کیا کہ یہ منظوری کیوں دی؟ تو انہوں نے کہا کہ آپ کے کہنے پر ہی دی۔ کامران خان کے مطابق یہ فیصلہ بھی بتا رہا کہ فیصلوں میں کوئی ربط نہیں ہے۔
https://twitter.com/AajKamranKhan/status/1377939547816820743
پھر کامران خان عمران خان کو کہتے ہیں کہ قسمت اور خدائی مہربانی آپکے ساتھ ہے آپ کرونا کی مشکلات سے بچ گئے ہیں ڈالر نیچے کی جانب گامزن ہے اور اپوزیشن تتر بتر ہے۔ ایسے میں آپ ریسٹ کریں بریک لے لیں۔ قاسم اور سلیمان کو بلا لیں۔ نیٹ فلیکس پر موویز دیکھیں اور تازہ دم ہو کر واپس آئیں اور تازہ دم ہو کر بالنگ کروائیں۔