سماء ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم متحدہ اپوزیشن کو بڑا سرپرائز دینے جا رہے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن قومی بہت انجوائے کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ گیم چینج یہ ہے کہ پہلے میں نے کہا تھا کہ اسمبلی میں کوئی نہ جائے لیکن اب تمام اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز ضرور قومی اسمبلی میں جائیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ان میں سے زیادہ تر لوگ انجانے میں پھنس گئے تھے۔ ان کو تو کچھ پتا ہی نہیں تھا۔ اب جیسے جیسے لوگوں کو حقیقت کا ادارک ہو رہا ہے، وہ واپس آنا شروع ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل ساری پارٹی قومی اجلاس میں جائے گی اور ووٹنگ کے عمل میں حصہ لے گی۔ انشا اللہ آپ دیکھیں گے کہ کل لوگوں کو بڑا سرپرائز ملے گا۔ کل قوم بڑا انجوائے کرے گی، وہ لوگ جو سمجھ رہے تھے کہ اچکنیں سلوا لیں، ان کو بڑا دھچکا پڑنے والا ہے۔