یہ اعترافی بیان وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی عامر متین اور رئوف کلاسرا کیساتھ ملاقات کے دوران دیا۔ رئوف کلاسرا نے اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ عمران خان سے ملاقات میں سوال کیا کہ آج جنرل باجوہ کی تقریر کے حوالے سے کیا کہیں گے تو عمران خان نے کہا کہ میں نے آرمی چیف جنرل باجوہ کی تقریر سنی ہی نہیں، یہ بات انہوں نے ہمیں کابینہ ممبران کے سامنے بتائی۔
https://twitter.com/KlasraRauf/status/1510255368882081801?s=20&t=awQa-i8E38K58YE46r7Ybw
رئوف کلاسرا نے کہا کہ دوران ملاقات وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ آرمی نے آپ کو تین تجاویز دی تھیں یا وزیراعظم نے تجاویز دی تھیں کہ نئے الیکشن، تحریک عدم اعتماد فیس کریں یا استحفی دیں؟ اس پر انہوں نے فواد چودھری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی اپنے “contact” کو لائے تھے۔ ان کی بات چیت ہو رہی تھی۔
عامر متین نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات کابینہ ممبران کی موجودگی میں ہوئی اور ہم نے یہ دیکھا کہ وہاں آج چائے پکوڑے چل رہے تھے اور سب ہی پر اعتماد تھے۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے گیم تبدیل کر دیا، اچکنيں سلوانے والوں کو بڑا دھچکا لگے گا، قوم بہت انجوائے کرے گی: وزیراعظم
خیال رہے کہ سماء ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منحرف ارکان کو جيسے جيسے صورتحال کا اندازہ ہو رہا ہے، وہ سب واپس آ رہے ہيں۔ میں نے سارا گیم ہی تبدیل کر دیا، قوم بہت انجوائے کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم متحدہ اپوزیشن کو بڑا سرپرائز دینے جا رہے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن قومی بہت انجوائے کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ گیم چینج یہ ہے کہ پہلے میں نے کہا تھا کہ اسمبلی میں کوئی نہ جائے لیکن اب تمام اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز ضرور قومی اسمبلی میں جائیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ان میں سے زیادہ تر لوگ انجانے میں پھنس گئے تھے۔ ان کو تو کچھ پتا ہی نہیں تھا۔ اب جیسے جیسے لوگوں کو حقیقت کا ادارک ہو رہا ہے، وہ واپس آنا شروع ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل ساری پارٹی قومی اجلاس میں جائے گی اور ووٹنگ کے عمل میں حصہ لے گی۔ انشا اللہ آپ دیکھیں گے کہ کل لوگوں کو بڑا سرپرائز ملے گا۔ کل قوم بڑا انجوائے کرے گی، وہ لوگ جو سمجھ رہے تھے کہ اچکنیں سلوا لیں، ان کو بڑا دھچکا پڑنے والا ہے۔