خاندانی ذرائع نے سینیٹر حاصل بزنجو کو طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال منتقل کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
خاندانی ذرئع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ حاصل بزنجو کینسر سے جنگ لڑ رہے ہیں، ان کی آج نجی ہسپتال میں کیمو تھراپی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے قبل متحدہ اپوزیشن نے نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر حاصل بزنجو کو بطور چیئرمین سینیٹ نامزد کیا تھا۔