دلیپ پرمار: صحرائے تھر کا حُسن دکھانے والا ہنرمند فنکار

04:16 PM, 2 Dec, 2019

نیا دور
صحرائے تھر، جہاں کی مٹی تو بڑی زرخیز ہے لیکن وہاں کے رہنے والے لوگ اُسی مٹی کی مہانتا اور حیثیت کو دنیا کے لوگوں کو بتانے کیلئے بھی اپنے فن اور ہنر کو بخوبی استعمال کر رہے ہیں ۔

یہ ہے تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کا نوجوان دلیپ پرمار جو پاکستان اور دنیا کے لوگوں کو گزشتہ کئی سالوں سے کارونجھر فوٹوگرافی نامی سوشل میڈیا پر بنائے پیج پر تھر کے مختلف رنگوں کو نمایاں کر رہا ہے۔



چند روز قبل ہوٹل سیرینا اسلام آباد کی جانب سے کروائے گیے تصویری مقابلے “ڈسکور پاکستان” میں ننگرپارکر کا رہنے والا یہ نوجوان دوسرے نمبر پر رہا۔

دلیپ پرمار کا کہنا ہے وہ ایک موبائل فون کے کیمرے سے چاہنے والوں کی دھڑکنوں پر راج کرتے ہیں۔ انکی تصویریں دیکھ کر لوگ صحرائے تھر میں سیاح بن کر آتے ہیں اور مداح بن کر جاتے ہیں۔



پرمار نے کہا کے ان کا ایک سپنا ہے کے وہ عالمی مقابلوں  اور نمائشوں میں ننگرپارکر، تھر کی خوبصورتی کو دکھا سکیں۔

 

 
مزیدخبریں