اسحاق ڈار کا بی بی سی کیساتھ انٹرویو، سوشل میڈیا پر بیانیے کی جنگ تحریک انصاف جیت چکی ہے

02:17 PM, 2 Dec, 2020

نیا دور


بی بی سی کے سٹیفن سیکر کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیر خزانہ مکمل طور پر گھبرائے ہوئے نظر آئے اور کچھ سوالوں پر ان کے چہرے کے تاثرات سے اندازہ لگایا جا سکتا تھا کہ وہ یہ انٹرویو دینے کے فیصلے پر زیادہ خوش نہیں ہیں۔ سیکر نے جب ان سے دورانِ انٹرویو پوچھا کہ ان کی کل کتنی جائیدادیں ہیں، اسحاق ڈار نے نہ اس کا سیدھا جواب دیا اور نہ ہی جواب دینے سے انکار کیا، بلکہ کچھ ٹیڑھا میڑھا سا جواب دینے کی کوشش میں وہ بری طرح سے پھنسے ہوئے نظر آئے۔



بالآخر جو جواب ان سے بن پایا، اس کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ برطانیہ میں ان کے نام کوئی جائیداد نہیں، پاکستان میں ایک گھر ہے اور دبئی میں ان کے بچوں کا ایک ولا ہے۔



مزیدخبریں