بھکر: بیٹی کے لیئے رشتہ دیکھانے کے بہانے خاتون کو بلا کر گینگ ریپ کردیا گیا

02:39 PM, 2 Dec, 2020

نیا دور

بھکر کی تحصیل دریا خان میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں بیٹی کے لیے رشتہ دیکھنے کا جھانسہ دے کر جھنگ سے خاتون کو بلاکر پانچ ملزمان نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ہے۔


خاتون کی جانب سے دی گئی درخواست کے مطابق جھنگ کی رہائشی خاتون نے درخواست دی ہے کہ ایک ملزم نے اسے بیٹی کا رشتہ دکھانے کے لیے دریاخان بلوایا، دریا خان پہنچنے پر ملزم نے لڑکے کا گھر دکھانے کے لیے کار میں بٹھایا لیکن کار جنگل کی طرف لے گیا۔


خاتون نے مزید بتایا کہ جنگل میں پستول دکھاکر اس نے اپنے مزید چار دوستوں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کی۔


خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے اس سے 10 ہزار روپے بھی چھین لیے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست پر پانچوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں

مزیدخبریں