لاہور میں فوڈ پانڈا ڈیلیوری بوائے کو بل مانگنے پرگولی مار دی گئی

11:36 AM, 2 Dec, 2021

نیا دور
پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں ایک اوباش نے فوڈ پانڈا ڈیلیوری بوائے کو بل مانگنے پرگولی مار دی۔

تفصیلات کے فوڈ پانڈا کی ڈیلوری دینے والے 32سالہ نوجوان کو بل مانگنے پر معظم کھوکھر نامی ملزم نے گولی مار کر زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق 32سالہ الطاف حسین چوبرجی کا رہائشی ہے خاندان کی کفالت کرنے کے لیے فوڈ پانڈا میں ڈیلوری بوائے کا کام کرتا ہے جو پنجاب سوسائٹی میں معظم کھوکھر نامی شخص کے گھر کھانے کی ڈیلوری دینے گیا۔

جب ڈلیوری بوائے نے معظم کھوکھر سے بل کا مطالبہ کیا تو وہ طیش میں آگیا اور ڈلیوری بوائے الطاف کے دائیں ٹانگ میں گولی مار دی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کا دائیں ٹانگ کا گھٹنا فائر سےمتاثر ہوا ہے،جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پنجاب سوسائٹی میں فوڈ ڈیلیوری کرنے والے فوڈ پانڈا رائیڈر کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے واقعہ پر ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے نوٹس لے لیا جس کے بعد پولیس نے ملوث ملزم معظم کھوکھر کو گرفتارکرلیا ۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکےقرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

https://twitter.com/OfficialDPRPP/status/1466373172282994692


دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے ڈی آئی جی آپریشنزآفس میںروزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری منعقد کی جارہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس باقاعدگی سے شہریوں کے مسائل سن رہے ہیں۔ آج کھلی کچہری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔بزرگ،خواتین سمیت24 شہریوں نے ڈی آئی جی آپریشنزکواپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
مزیدخبریں