شازیہ منظور کو ‘آنٹی’ کہنے پر ٹویٹر صارفین بھڑک اٹھے

11:44 AM, 2 Dec, 2021

نیا دور
ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے پاکستان کی مقبول گلوکارہ شازیہ منظور کو ‘آنٹی’ کہنے پر ٹویٹر صارفین کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/ASUHHHDBLUH/status/1465509445140566023?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1465509445140566023%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F54331%2F

ٹویٹر پر یہ سار اجھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ایک اسد انکل نامی ایک صارف نے شازیہ منظور کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زرا تصور کریں کہ آپ رخصتی کی کوشش کر رہے لیکن باہر نکلتے ہی آپ کی نظر ایک ”آنٹی” پر پڑتی ہے جو آپ کی کار کیساتھ کھڑی یہ حرکت کر رہی ہے۔

https://twitter.com/brwnzo/status/1466076349207093259?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1466076349207093259%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F54331%2F

اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے اس شخص کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شرمناک ہے کہ ہمارے پاکستانی بھائی شازیہ منظور کے بارے میں جانتے تک نہیں ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں ملنا چاہیے۔

https://twitter.com/FriedKhann/status/1466056683264819206?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1466056683264819206%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F54331%2F

طلحہ نامی صارف نے سوال اٹھایا کہ ایسے لوگ جو شازیہ منظور کو نہیں جانتے، انھیں ووٹ کا حق ملنا چاہیے؟

https://twitter.com/Maria_Memon/status/1466278759565197320?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1466278759565197320%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublicnews.com%2F54331%2F

اسد سلطان نامی صارف کا کہنا تھا کہ اگر آپ شازیہ منظور کو نہیں جانتے تو آپ کو پاکستانی میوزک کے بارے میں کچھ پتا نہیں ہے۔ اینکر ماریہ میمن بھی اس دنگل میں پیچھے نہیں رہیں اور لکھا کہ شازیہ منظور اپنی لمبرگینی کیساتھ اپنی بہترین زندگی گزار رہی ہیں۔
مزیدخبریں