حکومت پر تنقید: کیا چوہدری سرور کی چھٹی ہوسکتی ہے؟ ابھی کس کی نئی آڈیو اور ویڈیو آنے والی ہے؟ سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

07:07 PM, 2 Dec, 2021

نیا دور

گورنر پنجاب چودھری سرور والے معاملے کو اوور ریڈ کیا جا رہا ہے۔ ان کا ٹریک ریکارڈ یہ ہے کہ میاں نواز شریف ان کو بحیثیت گورنر پنجاب بنا کر یہاں لائے تھے۔ لیکن کچھ خلائی مخلوقوں کے آنے سے وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے، اعزاز سید



 



پی ٹی آئی میں انھیں کوئی نئی نوکری نہیں دی گئی بلکہ انھیں پرانی تنخواہ پر ہی رکھا گیا۔ ان کے اندر اپنا غصہ ہے جس کا وہ اظہار کر رہے ہیں۔ جو انھیں لانے والے تھے، ان پر تو وہ اس چیز کا اظہار نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ان سے ڈرتے ہیں۔ اس لئے جن کیلئے انھیں لایا گیا تھا، وہ اب ان پر تنقید کرنا شروع ہو گئے ہیں، اعزاز سید



 



چودھری سرور کا اے ٹی ایم سے زیادہ کوئی کردار نہیں ہے۔ میرے اندازے کے مطابق اگر انہوں نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہا تو وہ مسلم لیگ (ن) میں واپس نہیں جائیں گے کیونکہ نواز شریف کو اگر کوئی ایک بار دھوکا دیدے تو وہ اسے معاف نہیں کرتے، مرتضیٰ سولنگی



 



اگر چودھری سرور نے وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانا ہے تو پہلے گورنر کا عہدہ چھوڑیں، اخلاقی طور پر ان کو زیب نہیں دیتا کہ وہ ایسا کریں۔ یہ کوئی سیاسی اخلاقیات نہیں ہیں جس کا مظاہرہ انہوں نے اپنے حالیہ بیان میں کیا ہے، مرتضیٰ سولنگی



 



لوگ بے وقوف نہیں ہیں۔ ان کی ہر معاملے پر نظر ہوتی ہے۔ عمران خان نے گذشتہ دنوں بیان دیا تھا کہ ہمارے پاس حکومت چلانے کیلئے پیسے نہیں، پھر چودھری سرور کا بیان کہ ہم نے آئی ایم ایف کے سامنے ہر چیز گروی رکھ دی ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کی 3 ارب ڈالر کے عوض کڑی شرائط نے سٹاک مارکیٹ میں آج پیدا ہونے والی گراوٹ میں اہم کردار ادا کیا، شاہد محمود



 



یہ بات نوٹ کرنے والی ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتیں گر چکی ہیں۔ لیکن یہاں قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، یہ چیزیں سٹاک مارکیٹس کو سگنل بھیجتی ہیں کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں، شاہد محمود

مزیدخبریں