عمران کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش | مونس نے باجوہ بم گرایا | حامد میر جنرل باجوہ پر مزید کہانیوں کے ساتھ

07:04 PM, 2 Dec, 2022

نیا دور
اب باجوہ صاحب کی جانب سے یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ میں تو آخر تک پی ٹی آئی کی سائیڈ پہ رہا ہوں، مونس الہیٰ کا بیان اسی تناظر میں آیا ہے۔ اسی لیے خود انہوں نے انٹرویو دیا ہے تاکہ جنرل باجوہ کو فیس سیونگ دی جا سکے، نجم سیٹھی

(ن) لیگ بھی باجوہ صاحب پر اٹیک نہ کرنے پر رضامند ہو چکی ہے۔ باجوہ صاحب کو اس وقت سب سے زیادہ خطرہ پی ٹی آئی سے ہے، ان کو پی ڈی ایم یا ن لیگ سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ وہ جہاں بھی چلے جائیں پی ٹی آئی والے ان کو نہیں چھوڑیں گے، نجم سیٹھی

باجوہ صاحب نے براہ راست نہیں کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کو سپورٹ کریں، مونس الہیٰ کا یہ دعویٰ غلط ہے۔ جنرل باجوہ نے پرویز الہیٰ سے یہ کہا تھا کہ آپ کے مفاد میں جو فیصلہ ہے آپ وہ کریں، ہم نیوٹرل ہوچکے ہیں، نجم سیٹھی

جنرل باجوہ ایکسٹینشن لے کر اپنا ریکارڈ صاف کرنا چاہتے تھے۔ ان کی کوشش تھی کہ کسی طریقے سے الیکشن ہو جائیں۔ عمران خان نے بھی جاتے جاتے آخری کوشش کی کہ اسمبلی تحلیل کر دیں لیکن پی ڈی ایم ڈٹ گئی کہ نہیں اس کو اب نکالنا ہے اور خود آنا ہے، نجم سیٹھی
مزیدخبریں