اسلام آباد: کشمالہ طارق کے پروٹوکول کی گاڑیوں نے سرخ اشارہ توڑ کر چار نوجوان کچل دیے

07:47 AM, 2 Feb, 2021

نیا دور

اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر  کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل 5  تیز رفتار گاڑیوں نے سگنل توڑتے ہوئےکار اور موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔


پولیس کے مطابق  سیکٹر جی الیون کے سگنل پر  کشمالہ طارق کے پروٹول میں شامل گاڑیوں نے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

عینی شاہدین نے ویڈیو بنا کر کشمالہ طارق کی گاڑیوں کو شناخت کیا۔ واقعے کی ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=oP28sHPhM-g&feature=youtu.be

پولیس نے بتایا کہ  قافلے میں ایک سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی بھی شامل ہے، ایک گاڑی میں کشمالہ طارق کے خاوند  اور  بیٹا بھی موجود تھے۔

پولیس نے کشمالہ طارق کے خاوند وقاص خان کو  تھانہ رمنا منتقل کر دیا  جبکہ کشمالہ طارق کا بیٹا اور  قافلے میں شامل دیگر افراد موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر لیا اور ایف آئی آر میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو نامزد کیا گیا.



تھانہ رمنا میں مقدمہ واقعہ میں زخمی والے شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں شہری نے موقف اپنایا کہ حادثے میں چار دوست جاں بحق ہوگئے.

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جاں بحق نوجوان مانسہرہ سے اے این ایف کا ٹیسٹ دینے آئے تھے جس کو سفید رنگ کی جیپ نمبری ڈبلیو وائی 077نے ٹکر ماری جس سے مہران گاڑی میں سوار4نوجوان جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا.
ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد نے نیا دور میڈیا کو بتایا کہ تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی.
مزیدخبریں