سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نمبر سے مختلف نمبروں پر میسجز کئے گئے ہیں جو ان کی طرف سے جاری نہیں ہوئے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے ٹوئیٹر پر لکھتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ کا فون ہیک کر لیا گیا انہوں نے احباب سے ان کے نمبر سے آنے والے میسجز اور کال کو نظر انداز کریں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ شہریوں کی ذاتی زندگی میں دخل انداز قابل افسوس اور آئینی اور قانونی تقاضوں کے خلاف ہے جنہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
https://twitter.com/amankanrani1/status/1355692340908875778
https://twitter.com/ZahidGishkori/status/1356301572125429760