گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں کے رہائشی بچے کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی محلے دار نوجوان جمشید سے چند روز قبل بہن پر فقرے کسنے سے منع کرنے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔
ملزمان نے بچے کو مبینہ زیادتی اور تشدد کے بعد خالی پلاٹ پر پھینک دیا تھا، پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں شواہد ملے تو زیادتی کی دفعات کا اضافہ کیا جائے گا۔