تاہم مختلف میڈیا رپورٹس میں پیپلز پارٹی کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں محض 132 تولے چاندی دی گئی۔
ارب پتی خاندان کی بیٹی کی ارب پتی خاندان میں شادی ہونے کے باوجود انہیں حق مہر میں صرف 132 چاندی تولے ملنے پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
بختاور بھٹو زرداری کو حق مہر میں ملنے والی چاندی کی مجموعی قیمت اس وقت 2 لاکھ روپے تک بنتی ہے۔
پاکستان میں شادی کی تقریبات میں شرکت کے بعد ممکنہ طور پر جوڑا دبئی کے لیے روانہ ہوگا، جہاں دونوں اپنے غیر ملکی مہمانوں کے لیے شادی کی تقریب کا اہتمام کریں گے۔