وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کرونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا۔
اس موقع پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ چین نے 5 لاکھ ویکسین فراہم کی ہے، ویکسین تمام صوبوں میں شفاف طریقے سے تقسیم ہورہی ہے، سب سے پہلے فرنٹ لائن ورکرزکوویکسین لگائی جارہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اللہ نے دیگرممالک کے مقابلے میں پاکستان پرکرم کیا ہے، ہمیں اس کا شکرادا کرنا چاہیے، اللہ کےشکرکے ساتھ ایس او پیزپرعمل کرنا چاہیے، کرونا کیسزمیں کمی آرہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کروناویکسین کسی تفریق کے بغیر لگائی جائے گی، ویکسین کے لیے ترجیحات متعین کردی ہیں،کرونا ابھی ختم نہیں ہوا احتیاط کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ کل تمام صوبائی دارالحکومتوں میں ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔