یہ اہم باتیں انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع ہر کہیں۔ میاں محمد منشا کا کہنا تھا کہ پاکستان معیشت کی بحالی پرائیوٹائزیشن سے ہی ممکن ہے۔ پاکستان ریلوے، پی آئی اے اور ائیرپورٹس کی نجکاری کر دیںی چاہیے، اس سے تمام ادارے بہتر ہوجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے۔ سرکاری اداروں سے غیر ضروری افرادی قوت کو گولڈن ہینڈ شیک دے کر فارغ کر دینا چاہیے۔
میاں محمد منشا نے کہا کہ ہمیں بھی بھارت سے تعلقات ٹھیک کرکے تجارت پرکام کرنا چاہیے۔ دنیا نے دو بڑی جنگیں لڑیں، بالاخر امن کے راستے پر آنا پڑا۔ مستقل دشمنی کبھی نہیں ہوتی۔ غربت کا مقابلہ کرنے کے لیے آگے بڑھنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب نےجیو اور جنگ گروپ کے ایڈیٹر اِنچیف میرشکیل الرحمٰن کو بے بنیاد مقدمے میں8 ماہ زیرِ حراست رکھا ، عدالت نے انہیں باعزت بری کر دیا ، اب اس زیادتی کا نیب سے کون پوچھےگا۔
میاں منشا کا کہنا تھا کہ کرپٹ کرپٹ کی گردان چھوڑ کر ملک کو بچانا ہوگا، معیشت ٹھیک نہ ہوئی تو خدانخواستہ ایک اور بنگلا دیش بن جائےگا، نیب روز کسی نہ کسی کی پگڑی اچھال رہا ہوتا ہے،نیب کو بند کردینا چاہیے۔