شیخ رشید اور عمران ریاض گرفتار Tyrian کیس | غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس | مریم بمقابلہ شاہد خاقان

07:01 PM, 2 Feb, 2023

نیا دور
عمران ریاض کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ ان کو پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔ یہ عمران خان کے دور والا طرز حکومت ہے۔ یہ حکومت کے بجائے کسی اور کا کام لگتا ہے۔ موجودہ حکومت بے اختیار اور ناقص کارکردگی ہونے کے باوجود اقتدار سے چمٹی ہوئی ہے، عبدالمعزجعفری

شیخ رشید کے لگائے ہوئے الزامات سنگین ہیں۔ یہ سول نوعیت کے جرائم ہیں اس کے لیے قانون کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ عمران ریاض اور باجوہ صاحب کو آپس کے معاملات خود طے کر لینے چاہئیں، مرتضی سولنگی

موجودہ حکومت کا سیاسی لوگوں کو گرفتار کرنا کوئی مناسب اقدام نہیں اور ایسا وہ کب تک کریں گے۔ ابھی مزید گرفتاریاں ہوں گی اور سیاسی بحران میں اضافہ ہو گا۔ عمران خان موجودہ بحران کو ختم کرنے میں بڑی رکاوٹ ہیں، اعزاز سید

موجودہ حکومت بھی عمران خان والے دور کی طرح کے مقدمات بنا رہی ہے۔ اس سے ملک کی کوئی خدمت نہیں ہو رہی بلکہ اس سے نفرت کی سیاست پروان چڑھے گی، رفعت اللہ اورکزئی
مزیدخبریں