واٹس ایپ نے چیٹ ٹرانسفر کے لیے بہترین فیچر متعارف کرا دیا

نئے فیچر  کے ذریعےصارفین چیٹ ٹرانسفر کےساتھ واٹس ایپ کو چھوڑے بغیر اپنے پیغامات کو محفوظ طریقے سے دوسرے موبائل فون میں منتقل کر سکیں گے۔

10:44 AM, 2 Feb, 2024

نیا دور

واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز پر کام جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو دیگر سروسز کا رخ نہ کرنا پڑے۔ ایسے ہی ایک منفرد اور نئے فیچر کو واٹس ایپ کا حصہ بنایا جا رہا ہےجس سے صارفین کی بڑی مشکل حل ہوگئی ہے۔

واٹس ایپ نے صارفین کے لیےنیا اور منفرد چیٹ ٹرانسفرفیچر متعارف کرادیا۔ نئے فیچر  کے ذریعےصارفین چیٹ ٹرانسفر کےساتھ واٹس ایپ کو چھوڑے بغیر اپنے پیغامات کو محفوظ طریقے سے دوسرے موبائل فون میں منتقل کر سکیں گے۔

ڈبلیو اےبِیٹا انفو کی رپورٹ کےمطابق واٹس ایپ کےچیٹ ٹرانسفرفیچرصارفین کو اپنےاکاؤنٹ کی مکمل معلومات بشمول تمام ذاتی پیغامات،تصاویر،ویڈیوز، دستاویزات وغیرہ کومنتقل کرنےکی اجازت دیتا ہے۔تاہم اپنی کال کی ہسٹری کو منتقل نہیں کرسکتے۔

خیال رہےکہ واٹس ایپ میں بیک اپ فیچر اکتوبر 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعےصارفین اپنی واٹس ایپ ہسٹری کو گوگل ڈرائیو میں محفوظ کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

اس سے قبل واٹس ایپ  نے ایک اور نہایت ہی مفید فیچر لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت صارفین اب اپنی دستاویزات براہ راست وائرلیس طور پر شیئر کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کی یہ مخصوص خصوصیت ایک دوسرے کے قریب موجود آلات کے درمیان بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے۔جس کا مقصد اینڈرائیڈ اور آئی فون ڈیوائسز کے درمیان وائرلیس فائل شیئرنگ کو آسان بنانا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن (2.24.2.20) میں فائل شیئرنگ کی خصوصیت شامل ہے جو خاص طور پر قریبی آلات کے لیے تیار کی گئی ہے۔

اس خصوصیت کا استعمال کرنے کے لیے دونوں صارفین کے پاس فائلز بھیجنے یا وصول کرنے کے لیے سکرین کھلی ہونی چاہیے۔ اگر دونوں صارفین کا فون نمبر قریب میں نہیں ہو گا تو ان کے آلات ایک دوسرے کو نظر نہیں آئیں گے اور فائل شیئر نہیں ہو سکے گی۔

واضح رہے کہ اس فیچر سے 2 جی بی تک کی فائل شیئر کی جا سکے گی۔ واٹس ایپ کا یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔ امید ہے کہ رواں سال کے آخر تک یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

مزیدخبریں