تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر عمار یاسر کی جانب سے توہین مذہب کرنے والوں کے خلاف جمع کرائی گئی مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی۔ ارکان اسمبلی نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا۔
صوبائی وزیر عمار یاسر کی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گستاخانہ مواد کے خلاف سعودی عرب جیسے اقدامات اٹھائے جائیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر سعودی عرب جیسا اسکرینگ اور فلٹر کا نظام لگایا جائے۔ ایسی کتابیں جن میں گستاخانہ مواد موجود ہے ان کو فوری قبضے میں لے کر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
قرارداد میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ آزادی اظہار کی آڑ میں کچھ عناصر سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ کرتے ہیں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔