نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں میزبان عادل شاہ زیب کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں جماعتیں چاہتی ہیں کہ 2020 میں نئے انتخابات ہو جائیں لیکن ایسا ممکن نہیں ہے۔ تاہم، حزب اختلاف کی جماعتیں ان ہاؤس تبدیلی کی بھرپور کوشش کریں گی۔
آرمی چیف کی مدت ملازمت کے ترمیمی بل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر حکومت اور حزب اختلاف میں غیر رسمی روابط کا سلسلہ جاری ہے اور وہ اس پر حکومت کا ساتھ دیں گے۔
حامد میر نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں آرمی چیف راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے دباؤ قبول نہیں کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے اراکین کی تعیناتی پر بھی حکومت اور حزب اختلاف کو بیٹھنے کی ضرورت ہے۔