گزشتہ اڑھائی سالوں میں انسانی جان کی حرمت جیسے پامال ہوئی اس کی مثال نہیں: مریم نواز کا اسلام آباد واقعے پر ردعمل

04:02 PM, 2 Jan, 2021

نیا دور
اسلام آباد میں اسامہ ستی نامی نوجوان کے قتل کے واقعے پر مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔ ا نہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اسلام آباد میں راتوں کو محنت مزدوری کرکے اپنے گھر والوں کے لیے رزقِ حلال کما کرلانے والے اس بے قصور طالب علم کے قتل کا کون ذمہ دار ہے؟

مریم نوازکا کہنا تھاکہ اڑھائی سال کے اندر  انسانی جان کی حرمت جس طرح پامال ہوئی، اس کی مثال نہیں ملتی، اس سےزیادہ بےحس حکومت پاکستان نے آج تک نہیں دیکھی۔


https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1345331171421540352

 گذشتہ روز اسلام آباد میں رات گئے اینٹی ٹیررازم اسکواڈ  کے اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان اسامہ ندیم  ستی جاں بحق ہوگیا تھا۔ جسے پہلے پولیس کی جانب سے ایک ڈکیتی کا رنگ دیا گیا لیکن اب اپنے ہی اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی اور قتل کے مقدمات درج کر لیئے ہیں۔

مزیدخبریں