سڈنی ٹیسٹ: شاہین آفریدی اور امام الحق باہر، پلئینگ الیون کا اعلان ہوگیا

پی سی بی کے مطابق سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اوپنر امام الحق کی جگہ نوجوان صائم ایوب ڈیبیو کریں گے جبکہ شاہین آفریدی کی جگہ ساجد خان کو موقع دیا گیا ہے۔

01:14 PM, 2 Jan, 2024

نیا دور

آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس کے مطابق شاہین آفریدی اور امام الحق کو پلیئنگ الیون کو حصہ نہیں بنایا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے مطابق سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اوپنر امام الحق کی جگہ نوجوان صائم ایوب ڈیبیو کریں گے جبکہ شاہین آفریدی کی جگہ ساجد خان کو موقع دیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک تاریخی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان پلیئنگ الیون

سڈنی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق،  بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور  عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، سٹیو سمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل سٹارک، سکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

مزیدخبریں