دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہےکہ عمران خان نے گرینڈ حیات ٹاور میں فلیٹ کیلئے 1 کروڑ19 لاکھ روپے ایڈاوانس جمع کرا رکھے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے، ان کے پاس 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کیش موجود ہے، وزیراعظم کے 2 ملکی بینک اکاؤنٹس میں96 لاکھ روپے ہیں، وزیراعظم 2 لاکھ روپے مالیت کی 4 بکریوں کے مالک ہیں۔
خاتون اول بشری بی بی کے نام بنی گالا میں 3 کنال کا گھر، پاک پتن 431 کنال اراضی، اوکاڑہ میں 266 کنال اراضی ظاہر، وزیراعظم کے ڈالر ،پاونڈ اسٹرلنگ اور یورو اکاونٹس بھی ہیں، وزیراعظم عمران خان 2 لاکھ کی 4 بکریوں کے بھی مالک ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ زیراعظم 6 اعشاریہ 2 مربع زرعی اور کمرشل اراضی کے مالک بھی ہیں۔
آصف زرداری 66 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ ان کے پاس کے پاس 1 کروڑ روپے کے گھوڑے اور جانور بھی ہیں۔
گوشواروں کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو دبئی کے اقامہ ہولڈر ہیں، بلاول بھٹو امیر ترین ارکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں، وہ 1 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے دبئی میں واقع دو ولاز میں شیئرز بھی ہیں۔
شہبازشریف کے اثاثوں کی مالیت 18 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائدہے، اپوزیشن لیڈر کی اہلیہ نصرت شہباز کے نام 23 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے اور اہلیہ تہمینہ درانی کے 57 لاکھ 65 ہزار روپے کے اثاثے ہیں۔
شہباز شریف کے بیرون ملک 14 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں اور وہ لندن میں فلیٹ کے بھی مالک ہیں۔