سانحہ اے پی ایس کے متاثرہ طالب علم احمدنواز نے ڈیانا ایوارڈ حاصل کر لیا

12:54 PM, 2 Jul, 2019

نیا دور
برطانوی پارلیمنٹ میں لیڈی ڈیانا ایوارڈ دینے کی تقریب ہوئی ، تقریب میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے غازی طالب علم احمد نواز کو نوجوانوں کی تعلیم کے حوالے سے ان کی خدمات پر ڈیانا ایوارڈ سے نوازا گیا۔

احمد نواز نے لیڈی ڈیانا ایوارڈ لینے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

اس سے قبل برطانوی وزیراعظم کی جانب سے احمد نواز کے لئے پوائنٹ آف لائٹ ایوارڈ کا اعلان کیا تھا ، برطانوی وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ خط میں انتہاپسندی کے خلاف احمد نواز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا اس مہم میں احمدنواز نےگرانقدرکام کیا۔

احمد نواز برطانیہ کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے 11 سے 16 سال کے نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچانے کی مہم ’ایکشن کاؤنٹر ٹیرر ازم‘ میں سرکاری طور پر ان کی مدد کر رہے ہیں جبکہ انھیں لندن کی ایڈوائزری بورڈ آف نیشنل ٹیررازم کونسل کا رکن بھی نامزد کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں احمد نواز کو برطانیہ اور یورپ کا ینگ پرسن آف دی ایئر، ایشیا انسپائریشن ایوارڈ اور درجنوں دیگر ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔

 
مزیدخبریں