شہباز شریف اور ن لیگ ملک کے مسائل حل کرسکنے کی سب سے زیادہ اہلیت رکھتے ہیں: سروے نتائج

08:20 AM, 2 Jul, 2020

نیا دور

تحریک انصاف جتنا مرضی مائنس ہونے کی خبروں کو بے وزن قرار دے لگتا یوں ہے کہ سیاسی فضا میں تحریک انصاف کے لئے نا مناسب  اجزا شامل ہو چکے ہیں۔ ایک نئے سروے کے نتائج بتا رہے کہ ن لیگ اور اسکی قیادت عوام میں اس وقت سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ سروے کے مطابق  27 فیصد افراد  کا خیال ہے کہ ملکی مسائل شہباز شریف حل کر سکتے ہیں اور 22 فیصد کا خیال ہے کہ پاکستان کے مسائل عمران خان حل کر سکتے ہیں۔


انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ کے اس سروے نے سروے میں 27 فیصد افراد نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کر دیا اور 24 فیصد افراد تحریک انصاف کے حامی ہیں جب کہ 11 فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے حق میں رائے دی ہے۔

نئے مالی سال کے بجٹ سے 52 فیصد افراد مطمئن نہیں ہو پائے ہیں اور صرف 21 فیصد افراد مطمئن ہیں، 57 فیصد افراد چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے جب کہ 29 فیصد نئی حکومت چاہتے ہیں۔

 سروے میں شریک افراد میں سے 23 فیصد نے بے روزگاری کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قراردیا اور 21 فیصد نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا جب کہ 14 فیصد نے کرونا اور 11 فیصد نے کاروبار میں کمی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔

۔

 
مزیدخبریں