وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر عہدے سے برطرف

03:29 PM, 2 Jul, 2020

نیا دور
وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر سے پاور ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کی جگہ شہزاد سید قاسم کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن مقرر کر دیا گیا ہے۔ شہزاد سید قاسم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن کے اختیارات وزیر مملکت کے برابر ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد سید قاسم کو معاون خصوصی پاور کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ شہزاد قاسم کو 2 روز پہلے پیٹرولیم بحران پر قائم کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

وزیراعظم کی جانب سے قائم کی گئی انکوائری کمیٹی آئل کمپنیوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کی تحقیقات کا جائزہ لے گی۔ انکوائری کمیٹی تیل بحران میں پیٹرولیم ڈویژن کے اقدامات پر بھی رپورٹ دے گی۔

یاد رہے کہ 18 جون کو وزیراعظم عمران خان کے سامنے پیٹرول بحران کی رپورٹ پیش کی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے ملوث کمپنیوں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔
مزیدخبریں