تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ادارلحکومت کراچی میں احساس پروگرام کے دفتر سے 6 مسلح ملزمان 12 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈکیتی کا یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا، جہاں کراچی کے علاقہ گلشن اقبال میں واقع احساس پروگرام کے دفتر میں تعینات پولیس اہلکار آج غیر حاضر تھے جس کو موقع غنیمت جانتے ہوئے 6 مسلح ملزمان 12 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ، پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔
دوسری طرف عمر کوٹ میں احساس کفالت پروگرام میں مبینہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا رشوت لینے کا انکشاف ہوگیا ، احساس کفالت پروگرام مراکز میں حکومتی امداد لینے والی نادار اور مستحق خواتین نے 500 روپے فی کس کٹوتی پر احتجاج کیا گیا ، احتجاج میں شامل ایک خاتون نے پیسے دکھاتے ہوئے کہا کہ ان کے 500 روپے کاٹے گئے ہیں، ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ زبردستی 500 روپے کاٹ کر ساڑھے گیارہ ہزار روپے دیے جا رہے ہیں ، احتجاج میں شریک خاتون نے بتایا کہ منتیں کرنے پر پوری رقم فراہم نہیں کی جا رہی، بلکہ ساڑھے 11ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔