مفتاح PMLN کی حمایت کھو رہے ہیں؟ | پی ٹی آئی پریڈ گراؤنڈ | لاہور میں مریم کا جلسہ | حمزہ فیصلہ

07:37 PM, 2 Jul, 2022

نیا دور

ایاز کو پیغام دیا گیا ہے کہ باز آ جاؤ یہ بات اگر وہ انگریزی میں لکھ دیتے تو کچھ بھی نہیں ہونا تھا۔ اردو میں لکھ دیتے تو کوئی فون شون آ جانا تھا۔ اسٹیلشمنٹ کی طرف سے اب ری ایکشن آنا شروع ہو گیا ہے، نجم سیٹھی



 



جس طرح کل ایاز کیساتھ ہوا لوگ اب بولتے ہیں میڈیا پر ایسے واقعات کی مذمت کی جاتی ہے سوشل میڈیا پر بھی لوگ خوب تنقید کرتے ہیں۔ میرے خیال سے اب اس طرح کے حربے کامیاب نہیں ہورہے کیونکہ دن بدن لوگ زیادہ دلیر ہورہے ہیں اور کھل کر باتیں کررہے ہیں جیسی باتیں ایاز نے کی ہیں، نجم سیٹھی



 



اسحاق ڈار اور نوازشریف کا ارادہ تھا کہ ایک دو چیزیں کرنے کے بعد ہمیں حکومت چھوڑدینی چاہیے مگر پی ڈی ایم میں موجود سب کی خواہش تھی کہ حکومت کی جائے مگر ساری ذمہ داری ن لیگ لے۔ شہباز شریف بھی حکومت کو لیکر آگے چلنا چاہتے تھے ان کا خیال تھا کہ اب وزیراعظم نہ بنا تو پھر کب بنوں گا، نجم سیٹھی



 



جہاں تک میرا خیال ہے نوازشریف صاحب خوش نہیں ہیں جس طریقے سے یہ حکومت تیزی سے غیرمقبول ہورہی ہے وہ فکرمند ہیں کہ اگر کسی مرحلے میں الیکشن کا اعلان ہوجاتا ہے تو بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ ابھی جو سروے آرہےہیں اس میں ن لیگ کی مقبولیت کم ہورہی ہے۔


مزیدخبریں