مری میں ٹائیگر فورس کی لانچنگ تقریب: حکومتی ترجمان صداقت عباسی اور شرکا کی ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی

10:36 AM, 2 Jun, 2020

نیا دور
گذشتہ روز کرونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی باقاعدہ لانچنگ تقریب  آرٹس کونسل مری میں اسسٹنٹ کمشنر مری کے زیر انتظام منعقد ہوئی جہاں پر تحصیل مری کے 1700 ٹائیگرز فورس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے و ترجمان وفاقی حکومت، صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب صداقت علی عباسی تھے۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس تقریب میں کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی تدابیر کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ 

کرونا کے دنوں میں دو ہزار  کے قریب  افراد کا اکٹھ ویسے ہی ممنوع ہے تاہم یہاں انتظامیہ کی سربرستی میں حکومتی پارٹی کو جشن منانے کے کئے تمام اسباب مہیا کیئے گئے۔

اس دوران مہمان خصوصی  نے ٹائیگرز فورس رضاکاروں سے بغیر ماسک پہنے  خطاب کیا  اور وہ اسی حالت میں اس مجمع میں رہے۔

تقریب کے اختتام پر صداقت علی عباسی نے ٹائیگرز فورس کے رضاکاروں سے حلف لیا جہاں سوشل ڈسٹنسنگ  کی بھرپور دھجیاں اڑائی گئیں۔
مزیدخبریں