وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اگرکسی کو ثبوت کی ضرورت تھی کہ نیازی حکومتی عہدے کے لئے نااہل ہیں تو ان کا تازہ انٹرویو کافی ہے۔
https://twitter.com/CMShehbaz/status/1532228886385524736
شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاست کریں لیکن اس میں حد پارکرتے ہوئے پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کرنے کی جرات نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں ترکی میں ہوں اورپاکستان اورترکی کے درمیان مختلف معاہدوں پردستخط کررہا ہوں۔
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے بھی عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کمزور کی، وہ پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانات بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں، دھرنے کے نام پر مرکز پر حملے مسلح جدوجہد کے مترادف ہیں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ قوم میں اضطراب بڑھ رہا ہے، ریاستی اداروں کو اس باغی کو کچلنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ ’اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے‘۔
انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ اصل میں پاکستان کا مسئلہ ہے، اسٹیبلشمنٹ کا مسئلہ ہے، اگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو میں آپ کو لکھ کر دیتا ہوں یہ خود بھی تباہ ہوں گے اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی کیونکہ ملک دیوالیہ ہوگا‘۔