سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نیب میں طلب

08:56 AM, 2 Jun, 2022

نیا دور
مالی بے ضابطگیوں کا الزام نیب نے سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین کو طلب کرلیا۔

قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سابق چیئرمین واپڈا مزمل حسین کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے انہیں 6 جون کو طلب کر لیا۔

قومی احتساب بیورو ( نیب) کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق سابق چیئرمین واپڈا کو مالی بےضابطگی کےالزام میں نیب لاہور نےطلب کیا ہے۔

نوٹس کے مطابق تربیلا فور پراجیکٹ میں 753 ملین ڈالرز کی مبینہ کرپشن ہوئی، چیئرمین واپڈا نے زبردستی کنٹریکٹرز کو غلط ادائیگیاں کروائیں۔

نیب نوٹس کے مطابق 1410 میگا واٹ پراجیکٹ کی فی یونٹ تعمیر سب سےمہنگی ہوئی۔

واضح رہےکہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے گزشتہ ماہ عہدے سےاستعفیٰ دیا تھا مزمل حسین کا کہنا تھا کہ اپنا استعفیٰ آج وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ استعفیٰ دینے کی وجوہات ابھی شیئر نہیں کر سکتا لیکن استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وجوہات پر تفصیلی گفتگو کروں گا میں نے اپنی تعیناتی کے دوران متعدد اہم آبی وسائل پر کام کیا، واپڈا کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر کے دکھایا۔

یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے اگست 2016 میں چیئرمین واپڈا تعینات کیا تھا اور بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان کی مدمت ملازمت میں توسیع کر دی تھی۔



مزیدخبریں