کیا عدنان سمیع پاکستانی جاسوس ہیں؟

04:42 PM, 2 Mar, 2019

نیا دور
انڈیا میں قیام پذیر پاکستانی گلوکار عدنان سمیع خان ٹویٹر صارفین کی ایسی ‘‘پکڑ‘‘ میں آئے کہ ان کے لیے اپنا بچاؤ کرنا ممکن نہ رہا جنہوں نے انہیں ’’پاکستانی جاسوس‘‘ ہی قرار دے ڈالا۔ عدنان سمیع خان نے کچھ روز قبل ہی پاکستانی صارفین پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ’’ان کی سوچ مضحکہ خیز‘‘ ہے۔

ایک ٹویٹر صارف نے لکھا:’’ عدنان سمیع خان کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات کے باعث ہی پاکستان انڈیا کے دو جنگی طیارے مار گرانے کے قابل ہوا۔ ہم میجر جنرل عدنان سمیع کو سلام پیش کرتے ہیں۔‘‘

https://twitter.com/XarMad_Official/status/1101728664260100096?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1101728664260100096&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.nayadaur.tv%2F2019%2F03%2Fis-adnan-sami-pakistani-spy-well-twitter-thinks-so%2F

ایک اور صارف نے لکھا:’’ عدنان سمیع قوم کے ایک گمنام ہیرو ہیں جو آئی ایس آئی کے لیے انجام دی جانے والی اپنی ان عظیم خدمات کا کوئی صلہ وصول نہیں کرتے، وہ فلم ’رازی‘‘ کا ایک زندہ کردار اور عظیم انسان ہیں۔‘‘

https://twitter.com/SamreenGhumro/status/1101728212751708160?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1101728212751708160&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.nayadaur.tv%2F2019%2F03%2Fis-adnan-sami-pakistani-spy-well-twitter-thinks-so%2F

پاکستانی ٹویٹر صارفین نے اس پر ہی اکتفار نہیں کیا۔ ایک صارف کاشف خان نے ٹویٹ کیا:’’ کیا آپ جانتے ہیں کہ عدنان سمیع کو آئی ایس آئی نے انڈیا میں خالصتان تحریک کا سربراہ مقرر کر رکھا ہے۔ وہ گزشتہ روز اپنی اہلیہ کے ہمراہ گولڈن ٹیمپل گئے جہاں ان سے ان کے مقامی حامیوں نے ملاقات کی۔ ان کا اپنے خفیہ مشن پر یوں کام کرنا قابلِ تعریف ہے۔‘‘

https://twitter.com/iKashifkhxn/status/1101727315573256194

تاہم، کچھ صارفین گلوکار کی ’’خفیہ شناخت‘‘ ظاہر ہو جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھی دکھائی دیے۔ ایک ٹویٹر صارف نے لکھا:’’اور عدنان سمیع کے معاملے میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ وہ ایک خفیہ مشن پر کام کر رہے ہیں لیکن ہم بار بار ان کی شناخت ظاہر کررہے ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ ہم اپنے ہی ایجنٹ کی شناخت ظاہر کرنے کے حوالے سے کیوں پرجوش ہو رہے ہیں۔ یہ صورتِ حال یقیناً افسوس ناک ہے۔‘‘

https://twitter.com/TweetOmaniaK/status/1101599292383481857?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1101725806018154497&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.nayadaur.tv%2F2019%2F03%2Fis-adnan-sami-pakistani-spy-well-twitter-thinks-so%2F

ایک اور صارف نے لکھا:’’ساتھیو، ازراہِ مہربانی اپنے عظیم ہیرو کا مذاق اڑانا بند کرو۔ عدنان سمیع کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ میجر عدنان سمیع کی شناخت کے حوالے سے خفیہ معلومات ظاہر نہ کی جائیں۔‘‘

https://twitter.com/abdul_laeeq/status/1101723739404886016?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1101723739404886016&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.nayadaur.tv%2F2019%2F03%2Fis-adnan-sami-pakistani-spy-well-twitter-thinks-so%2F

معروف صحافی مبشر لقمان نے بھی اپنے ٹویٹ میں صارفین سے اپیل کی کہ’’وہ عظیم خفیہ ایجنٹ کی شناخت ظاہر کرنا بند کریں۔‘‘

https://twitter.com/mubasherlucman/status/1101561428463501313?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1101561428463501313&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.nayadaur.tv%2F2019%2F03%2Fis-adnan-sami-pakistani-spy-well-twitter-thinks-so%2F
مزیدخبریں