نیب نے خورشید شاہ کے 8 سال قبل انتقال کر جانیوالے بھائی کو تفتیش کیلیے طلب کر لیا

12:55 PM, 2 Mar, 2020

نیا دور
نیب سکھر نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے خلاف کرپشن کے کیس میں ان کے مرحوم بھائی علی نواز شاہ کو 3 مارچ کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔

خورشید شاہ کے بھائی علی نواز شاہ 8 سال قبل انتقال کر چکے ہیں اور انہیں نیب کی جانب سے اب شاہ سپننگ ملز لمٹیڈ کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے کسی مرحوم کو طلب کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، نیب سکھر اس سے قبل مرحوم عبدالفتح انڈھڑ کو بھی طلب کر چکی ہے اور وہ 7 سال قبل انتقال کر چکے ہیں۔

اس حوالے سے نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب نے سید علی نواز مرحوم کو جاری کیا گیا کال اپ نوٹس واپس لے لیا ہے، نیب نے سید علی نواز شاہ سمیت دوسرے افراد کو کال اپ نوٹس جاری کیے تھے۔

نیب کے مطابق شاہ سپنگ ملز میں شراکت کے معاملے پر یہ کال اپ نوٹس جاری کیے گئے تھے، نیب سکھر کے علم میں نہیں تھا کہ سید علی نواز شاہ انتقال کرچکے ہیں، چیئرمین نیب نے غلطی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
مزیدخبریں