اگلے 4 سے 5 ہفتے مشکل، ہٹایا گیا تو اپوزیشن کریں گے، مولانا فضل الرحمان نے طبل جنگ بجا دیا

07:30 PM, 2 Mar, 2022

نیا دور

وزیراعظم عمران خان نے ریلیف پیکج کے اقدامات اٹھائے ہیں، اس سے یہی لگتا ہے کہ انہوں نے آئندہ الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ میرے خیال میں مولانا فضل الرحمان کے پاس جو سیاسی نسخہ ہے وہ اب مکمل ہو چکا ہے، افتخار احمد



 



عدم اعتماد کی کامیابی اور وزیراعظم کے جانے کے بعد آئی ایم ایف کیساتھ ہونے والے معاہدے کا کیا ہوگا؟ مولانا نے اس کی تفصیلات نہیں بتائیں بلکہ خاموش رہے۔ تاہم بطور ایک پاکستانی شہری ہمارا یہ حق ہے کہ ہمیں آئندہ سیٹ اپ کے بارے میں بتایا جائے کہ ملک کو درپیش مسائل سے اسے کیسے نکالا جائے گا؟، افتخار احمد



 



اتحادیوں کے ووٹ کی نہیں، ان کے نام کی اہمیت ہے۔ پاکستان کی سیاست میں چودھری برادران بہت اہمیت اختیار کر چکے ہیں۔ چوہدریوں کے پاس سیٹیں کم ہیں مگر انہوں نے 2000 سے انہوں نے سیاست میں ایک کلیدی پوزیشن بنا لی ہے، افتخار احمد

مزیدخبریں