واٹس ایپ صارفین کے لیے بہترین  فیچر متعارف

فیچر کے تحت صارفین جیسے ہی واٹس ایپ کی چیٹس میں جاکر سرچ پر کلک کریں گے تو باکس میں فیورٹس، گروپس، کانٹیکٹس اور ان ریڈ جیسے آپشنز نظر آئیں گے۔

11:03 AM, 2 Mar, 2024

نیا دور

میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے جلد نیا انقلابی فیچر متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ کے ماہرین چیٹ فلٹر کے نئے فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ جسے جلد ہی پیش کردیا جائے گا۔ چیٹ فلٹر فیچر کے تحت صارفین اپنے پسندیدہ ترین نمبروں کی چیٹس کو ایک الگ باکس میں رکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ ایڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین چیٹ فلٹر پر کام کرنے میں مصروف ہیں اور نئے فیچر کو جلد ہی پہلے آزمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

فیچر کے تحت صارفین جیسے ہی واٹس ایپ کی چیٹس میں جاکر سرچ پر کلک کریں گے تو باکس میں فیورٹس، گروپس، کانٹیکٹس اور ان ریڈ جیسے آپشنز نظر آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

مذکورہ آپشنز کے تحت جیسے ہی صارف فیورائٹس پر کلک کرے گا تو وہاں اسے اپنے پسندیدہ نمبرز کی چیٹ نظر آئے گی اور تمام نمبروں کے چیٹ باکس الگ الگ دکھائی دیں گے۔

تاہم فیورٹس میں چیٹس کو شامل کرنے کے لیے صارف کو پہلے فہرست ترتیب دینی پڑے گی اور اس کے لیے صارف کو چیٹنگ کے دوران آپشن دیا جائے گا کہ وہ کسی بھی نمبر کو پسندیدہ کی لسٹ میں شامل کرے۔

اس وقت واٹس ایپ پر چیٹس میں جاکر جیسے ہی سرچ پر کلک کیا جاتا ہے تو وہاں ان ریڈ، ڈاکیومنٹس، تصاویر، ویڈیوز اور پولز کو سرچ کرنے کا آپشن آتا ہے۔ تاہم نئے فیچرز کے تحت صارفین کو وہاں فیورٹس کا آپشن بھی نظر آئے گا۔

مزیدخبریں