وفاقی حکومت کا 6 اداروں کی نجکاری کا اعلان

11:22 AM, 2 May, 2019

نیا دور
اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی حکومت نے 6 اداروں کی نجکاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے مسلم لیگ ن کے رکن برجیس طاہر کے سوال پر بتایا کہ آر ایل این جی، دو بینکوں،جناح کنونشن سینٹر،کول پاور پراجیکٹ لاکھڑا کی نجکاری ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ماڑی پٹرولیم کے کچھ شیئرز کی بھی نجکاری کی جائے گی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر نے بتایا  کہ پی پی ایل کے شیئرز ن لیگ کے دور میں ہی پرائیویٹائزکردیئے گئے تھے۔ علی محمد خان نے یہ بھی بتایا کہ لاہور کے سروسز اسپتال کی بھی نجکاری کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹیل ملز کی نجکاری نہیں کریں گےبلکہ اسٹیل ملز کے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مزیدخبریں