الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل، سپریم کورٹ نے قاسم سوری کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا

عدالتی عملے نے بتایا کہ قاسم سوری کے ایڈریس پر نوٹس بھیجا گیا جو ان کے بھائی نے وصول کیا۔ان کے بھائی نے بتایا کہ قاسم سوری روپوش ہیں۔

02:55 PM, 2 May, 2024

سید صبیح الحسنین

سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل کے کیس میں عدم پیشی پر قاسم سوری کو طلبی کا  دوبارہ نوٹس جاری کر دیا ۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل  پر سماعت   کی۔ سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ 

عدالتی عملے نے بتایا کہ قاسم سوری کے ایڈریس پر نوٹس بھیجا گیا جو ان کے بھائی نے وصول کیا۔ان کے بھائی نے بتایا کہ قاسم سوری روپوش ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

جس پر سپریم کورٹ  نے ریمارکس دیے کہ قاسم سوری کے بھائی کے مطابق وہ روپوش ہیں۔ قاسم سوری کو دوسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

چیف جسٹس نے  وکیل نعیم بخاری سے مکالمہ  کیا کہ دوبارہ نوٹس جاری کرنے پر آپ کو اعتراض تو نہیں؟  جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ قاسم سوری کو دوبارہ نوٹس کرنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے قاسم سوری کے طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ عدالت نے حکم امتناع پر ڈپٹی اسپیکر رہنے اور تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ دینے پر قاسم سوری کو طلب کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں