”کسی ادارے کا نام نہیں لیا، فوجی ترجمان غیرجانبدار رہیں“

12:17 PM, 2 Nov, 2019

نیا دور
اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غفور حیدری  نے کہا ہم کہتے ہیں کہ ادارے غیرجانبدار رہیں، موجودہ حکومت سلیکٹڈ حکومت ہے، ہم عمران خان سے سیاسی جنگ لڑنا چاہتے ہیں،اداروں سے نہیں، فوجی ترجمان غیرجانبدار رہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی ادارے کا نام نہیں لیا، اسے کہتے ہیں چور کی داڑھی میں تنکا۔

https://twitter.com/Aadiiroy/status/1190576128504803329?s=20

مولانا غفور حیدری نے کہا کہ اجتماعی استعفوں،ملک ميں لاک ڈاؤن اور جيل بھرو تحريک کے آپشنز موجود ہيں،جو بھی فيصلہ ہوگا وہ آزادی مارچ کے شرکاء کو بتادياجائےگا۔

اس کے علاوہ مولاناعبدالغفورحیدری نےنجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ ہم نے ایسے کوئی جھنڈے نہیں دیکھے،یہاں صرف 9 جماعتوں کے جھنڈے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری صفوں میں 10 ہزار ایسے رضاکار بھی ہیں جن کو میں خود بھی نہیں جانتا،وہ خفیہ طور پر تخریب کاروں پر نظر رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ  ہم سیاسی جنگ لڑنا چاہتے ہیں،عمران خان سے جنگ لڑنا چاہتے ہیں۔

 
مزیدخبریں