ش،ن اور م لیگ کی باتیں بنانیوالوں کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکٹھے ہیں: مریم نواز

07:53 AM, 2 Nov, 2020

نیا دور
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے چچا شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے آج احتساب عدالت پہنچیں جب کہ ان کے ہمراہ مریم اورنگزیب اور احسن اقبال سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہیں جتنی دہشت جمہوری قیادت سے ہے اور کسی سے نہیں، حکومت نے انتقامی سیاست کا جو معیار سیٹ کیا ہے اسے بھگتنا پڑے گا۔  انہوں نے کہا کہ اگلا سال الیکشن کا سال ہے اور گلگت بلتستان میں ن لیگ الیکشن جیتے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ش لیگ، ن لیگ اور م لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہے کہ ہم اکٹھے ہیں،کم ظرف لوگ 30 سال سے یہ باتیں کررہے ہیں، یہ خاندان اکٹھا تھا ہے اور ہمیشہ اکٹھا رہے گا۔


نیب حکام نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا جہاں احتساب عدالت کے جج نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد آدھے گھنٹے کا وقفہ کردیا جس کے بعد مریم نواز کی کمرہ عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔۔ مریم نواز نے اپنے چچا زاد بھائی حمزہ شہباز کو تھپکی بھی دی اور انہیں بکتر بند میں عدالت لائے جانے کی مذمت کی

مزیدخبریں