برگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کا بیان: اے این پی کو ڈرا کر ن لیگ کو سبق سکھانے کی بات، ایجنڈا کس کا ہے؟ میاں افتخار

12:21 PM, 2 Nov, 2020

رضا ہاشمی
اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار نے وفاقی وزیر داخلہ برگیڈئیر اعجاز کے بیان پر کہاہے کہ اے این پی کا کہہ کر ن لیگ کو ڈرانے اور سبق سکھانے کی بات کی گئی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ یہ سب کس کا ایجنڈا ہے؟ انہوں نے کہا کہ انکا دل تمام شہدا کے لیئے غمگین ہوتا ہے لیکن اپنے بیٹے، اپنے بھائی بشیر بلور اور بھائی ہارون بلور سمیت دیگر شہدا کا سنتا ہوں تو دل مزید غم میں مبتلا ہوتا ہے۔

لیکن پھر دیکھتا ہوں کہ ان سب کی قربانیوں کا یوں مذاق اڑایا جا رہا ہے تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ہمیں جس بات کا کریڈٹ ملنا چاہیئے اسی پر ڈسکریڈٹ کیا جا رہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ یہ سب کس کا ایجنڈا ہے۔
مزیدخبریں