پیر کو جب مارکیٹ کا آغاز ہوا تو مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی اور دن 12 بجکر 55 منٹ تک کے ایس ای 100 انڈیکس 963.74 پوائنٹس گر کر 38 ہزار 924 پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ میں کمی کے باعث سب سے زیادہ نقصان کمرشل بینکوں کو اٹھانا پڑا، جس کے بعد تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، سیمنٹ اور تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیاں شامل ہیں۔
ماہرین کا اس صورتحال میں کہنا یہ ہے کہ ملک میں کرونا کو لے کر لاک ڈاؤن کے خدشات اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں امریکی صدارتی الیکشنز کی وجہ سے بے یقینی ہے جس کا اطہار سٹاک مارکیٹ گرنے کی صورت میں ہو رہا ہے۔